• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

صنعتی شعبے کیلئے بجلی کے نرخوں میں کمی کااعلان خوش آئندہے،ایوب زکوڑی

پشاور (جنگ نیوز)انڈسٹریلسٹس ایسوسی ایشن پشاور کے صدر ایوب خان زکوڑی نے ملک میں صنعتی ترقی کو فروغ دینے کیلئے وزیر اعظم شہباز شریف کے موقف کو سراہتے ہوئے کہاہے کہ ان کا صنعتی شعبے کیلئے بجلی کی نرخوں میں خاطر خواہ کمی یعنی فی یونٹ 10 روپے کمی کا حالیہ اعلان خوش آئند ہے، جس سے صنعتی ترقی میں بہت اضافہ ہوگا۔ایسوسی ایشن کے دفتر سے جاری پریس ریلیز میں انہوں نے کہا کہ مذکورہ اقدام نہ صرف مقامی صنعتوں کی بحالی کیلئے حکومت کے عزم کو ظاہر کرتا ہے بلکہ اس کا مقصدصنعتی پیداوار کو بڑھانا اور برآمدات کی حوصلہ افزائی بھی ہے۔انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ انڈسٹریلسٹس ایسوسی ایشن پشاور صنعتی شعبے کی ضروریات کو ترجیح دینے پر وزیر اعظم شہباز شریف اور ان کی انتظامیہ کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتی ہے، جبکہ ہم اس طرح کے مزید اقدامات کے بھی منتظر ہیں جو صنعتوں کو کامیابی سے ہمکنا ر کرسکیں۔انہوں نے حکومت پر زور دیا کہ خیبرپختونخوا کی صنعتوں کو گیس ٹیرف میں بھی ریلیف فراہم کیا جائے، جبکہ سٹیٹ بینک کی جانب سے مارک اپ میں کمی بھی نہایت ضروری ہے، علاوہ ازیں، صوبے میں صنعتی یونٹس کی مال برداری کی بھاری لاگت کو کم کرنے کیلئے بھی حکومت خاطر خواہ اقدامات اٹھائے۔
پشاور سے مزید