کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)بلوچستان اسمبلی کے اجلاس میں کاسی قبیلے کے سربراہ نواب ارباب عبدالظاہر کاسی کی وفات پر فاتحہ خوانی کی گئی ۔ جمعہ کو بلوچستان سمبلی کے اجلاس میں اے این پی کے رکن انجینئر زمرک خان اچکزئی کی استدعا پر کاسی قبیلے کے سربراہ عوامی نیشنل پارٹی کے رہنما نواب ارباب عبدالظاہر کاسی کی وفات پر جبکہ حاجی علی مدد جتک کی استدعا پرسیکرٹری بلوچستان اسمبلی طاہر شاہ کاکڑ کے بھائی کی وفات پر تعزیت اور فاتحہ خوانی کی گئی ۔