• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسٹاک ایکسچینج، انڈیکس 80 ہزار پوائنٹس کی بلند ترین سطح عبور کر گیا

کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں جاری تیزی کا رحجان جمعہ کو بھی جاری رہا اور ایک موقع پر انڈیکس 80 ہزار پوائنٹس کی ریکارڈ بلند ترین سطح عبور کر گیا تاہم تکنیکی کریکشن اور منافع کے حصول کے باعث یہ حد برقرار نہ رہ سکی پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں جمعہ کو کے ایس ای100انڈیکس میں صرف 8.96پوائنٹس کاا ضافہ ہوا جس سے انڈیکس 78801.53پوائنٹس کے اضافے سے 78810.49پوائنٹس ہو گیا اسی طرح 35.56 پوائنٹس کے اضافے سے کے ایس ای30انڈیکس 25473.55پوائنٹس ہو گیا کاروباری اتار چڑھاؤ کی وجہ سے مارکیٹ سرمائے میں 12 ارب 6 کروڑ 89لاکھ روپے کی کمی واقع ہوئی جس سے سرمائے کی مالیت 104کھرب 9 ارب 53 کروڑ 87 لاکھ روپے ہو گئی جمعہ کو 20 ارب روپے مالیت کے 47 کروڑ 13 لاکھ 44 ہزار شئیرز کا کاروبار ہوا کل 437 کمپنیوں کا کاروبار ہوا جس میں سے138کمپنیوں کے شئیرز کی قیمتوں میں اضافہ ،237میں کمی اور 62 کمپنیوں کے شئیرز کی قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہی ہوئی۔
اہم خبریں سے مزید