• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

متحدہ عرب امارات میں اسقاط حمل کی اجازت دینے کی قرارداد منظور

کراچی(نیوزڈیسک)متحدہ عرب امارات کے سرکاری انگریزی اخبار کے مطابق طبی ذمہ داری کے قانون 2024کی کابینہ کی قرارداد نمبر (44) میں کہا گیا ہے کہ اسقاط حمل کی اجازت ہے” اگر حمل کسی خاتون کے ساتھ جنسی زیادتی یا اس کی رضا مندی کے بغیر ٹھہرا ہو یا حمل کا سبب بننے والا خاتون کا مِحرم ہو۔اس قرارداد کے تحت 120 دن تک کے حمل کو گرانے کی اجازت ہوگی اور یہ اُن لوگوں پر لاگو ہوگا جو کم از کم ایک سال سے متحدہ عرب امارات میں مقیم ہوں۔ اسقاط حمل کے عمل کو طبی پیچیدگیوں سے پاک اور خواتین کے جانوں کے تحفظ کو یقینی بنایا جائے۔
اہم خبریں سے مزید