• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
راولپنڈی (نمائندہ جنگ) پنجاب فوڈ اتھارٹی کے عملے نے ناقص دودھ فروخت کرنے والوں کیخلاف کارروائی کرتے ہوئے پندرہ سو لٹر پانی ملا دودھ ضائع کر دیا۔پی ایف اے کے مطابق گزشتہ روز موٹر وے ٹول پلازہ پر 22 دودھ بردار گاڑیوں میں موجود 1لاکھ 34 ہزار لٹر دودھ چیک کیا گیا تھا جس میں سے 1500لٹر پانی ملا دودھ ملا۔ غیرقانونی عمل میں شامل ہونے پر آٹھ گاڑی مالکان کو ایک لاکھ 42 ہزار روپے کے جرمانے عائد کیا گیا۔
اسلام آباد سے مزید