کراچی(این این آئی)سندھ کی ریپڈ ریسپانس فورس (آر آر ایف )نے پولیس اہلکاروں پر یونیفارم پہن کر ٹک ٹاک بنانے پر پابندی عائد کردی۔جاری نوٹیفکیشن میں کہا گیا کہ آر آر ایف کے تمام پولیس اہلکاروں پر محکمے کی عمارت کے احاطے کے اندر کھڑی سرکاری گاڑیوں میں ٹک ٹاک بنانے پر پابندی ہے۔کہا گیا کہ پولیس یونیفارم میں ٹک ٹاک ویڈیوز بنانا غیرپیشہ ورانہ رویہ ہے اور نظم وضبط فورس کے اصولوں کے خلاف ہے۔نوٹیفکیشن میں کہا گیا کہ اہلکار پولیس کی کارکردگی پر پڑنے والے منفی اثرات کو روکیں، دیانتداری اور پیشہ ورانہ مہارت کو یقینی بنائیں۔کہا گیا کہ سرکاری فرائض پر اپنی توجہ برقرار رکھنے کے لیے فورس کی مجموعی کارکردگی کو بڑھانے کیلئے فوری کارروائی کی ضرورت ہے۔نوٹیفکیشن میں کہا گیا کہ تمام سینئر سپرنٹنڈنٹ پولیس(ایس ایس پی)، ایس ایس پی آر آرا یف، سی ایم یو سندھ، ڈی ایس پی ایڈمن آر آر ایف سندھ کراچی حکم کی تعمیل کو یقینی بنائیں گے۔