• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جماعت اسلامی کے مہنگائی، لوڈشیڈنگ اور بجٹ کیخلاف ملک گیر مظاہرے

لاہور،کراچی(نمائندہ خصوصی، اسٹاف رپورٹر) جماعت اسلامی کے زیر اہتمام مہنگائی،طویل لوڈ شیڈنگ اور عوام دشمن بجٹ کے خلاف اتوار کو ملک گیر مظاہرے ہوئے۔ بڑے شہروں میں ہونے والے مظاہروں کی قیادت جماعت اسلامی کی مرکزی،صوبائی اور ضلعی قیادت نے کی۔مظاہروں میں جماعت اسلامی کے کارکنان اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی۔نائب امیر جماعت اسلامی لیاقت بلوچ نے تلہ گنگ،چکوال،اٹک اور سیکرٹری جنرل امیر العظیم نے گجرات میں مظاہرین سے خطاب کیا۔امیر جماعت اسلامی پنجاب جنوبی راؤ ظفر نے ملتان پریس کلب کے سامنے ہونے والے مظاہرے کی قیادت کی۔امیر جماعت اسلامی پنجاب وسطی محمد جاوید قصوری نے قصور اور امیر جماعت اسلامی بلوچستان مولانا عبد الحق ہاشمی نے کوئٹہ میں مظاہرین سے خطاب کیا۔امیر جماعت اسلامی کے پی کے پروفیسر محمد ابراہیم نے پشاور اور سیکرٹری جنرل عبد الواسع نے مردان میں مظاہرین سے خطاب کیا۔اامیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان نے کالا پل کراچی،امیر سرگودھا اویس قاسم نے سرگودھا اور امیر شیخوپورہ رانا تحفہ دستگیر نے شیخوپورہ میں مظاہروں کی قیادت کی۔ لیاقت بلوچ نے تلہ گنگ، چکوال اور مہلوانی اٹک میں بجلی لوڈشیڈنگ اور مہنگائی بحران کے خلاف احتجاجی پروگراموں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بجٹ میں چھپے ٹیکس عوام سے جینے کا حق چھین لیں گے۔
اہم خبریں سے مزید