اسلام آباد (اپنے نامہ نگار سے ) راولپنڈی اسلام آباد سمیت خطہ پوٹھوہار ، جنوب مشرقی سندھ ، بالائی خیبر پختونخوا ،شمال مشرقی بلوچستان ، کشمیر اور گلگت بلتستان میں تیز ہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ چند مقامات پر بارش ہوئی ، اس دوران بعض مقامات پر موسلا دھار بارش بھی ہوئی ، محکمہ موسمیات کے مطابق سب سے زیادہ بارش اسلام آباد 33، راولپنڈی 18 ، مری 04 کاکول 25ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی ، آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے تاہم شام/رات خیبر پختونخوا، شمال مشرقی پنجاب، خطہ پوٹھوہار،اسلام آباد، شمال مشرقی بلوچستان، جنوب مشرقی سندھ،گلگت بلتستان اور کشمیر علاقوں میں چند مقامات پر آندھی/جھکڑ چلنے اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے ۔