کراچی(اسٹاف رپورٹر) بلدیہ عظمیٰ کراچی میں اپوزیشن لیڈر ونائب امیرجماعت اسلامی کراچی سیف الدین ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ مئیر کراچی نے کے ایم سی کے بجٹ کے لئے اپوزیشن سے کوئی تجویز لی نہ پارلیمانی لیڈرز سے مشاورت کی گئی جو سٹی کونسل کی روایات کے پامالی ہے مرتضی وہاب کراچی کی تاریخ کے ناکام ترین مئیر ثابت ہورہے ہیں،پورے بجٹ میں کراچی کے لئے کوئی چیز نہیں ہے شہر کے لئے کوئی بڑا پروجیکٹ نہیں ہے، ان خیالات کااظہار انہوں نے تحریک انصاف کے پارلیمانی لیڈر مبشر حسن زئی اور جماعت اسلامی کے ڈپٹی پارلیمانی لیڈر قاضی صدر الدین،میڈیا کورآڈینیٹر سید جواد شعیب اور دیگر اراکین سٹی کونسل کے ہمراہ کے ایم سی بلڈنگ میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا سیف الدین ایڈووکیٹ نے مزید کہا کہ پورے بجٹ میں کراچی کے لئے کوئی چیز نہیں ہے شہر کے لئے کوئی بڑا پروجیکٹ نہیں ہےاس سے بڑا جھوٹ کیا ہو سکتا ہے کہ بجٹ میں کوئی نیا ٹیکس نہیں لگایا گیاچند روز قبل دوٹیکس ایم یو سی ٹی اور ٹول ٹیکس لگا کر منی بجٹ پیش کر چکے ہیںکراچی کے لوگوں پر ٹیکس پر ٹیکس لگائے جا رہے ہیںمیئر آج سٹی کونسل کے اجلاس میں حواس باختہ تھے۔