• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سندھ بوائے اسکاؤٹس اور سندھ وکیشنل ٹریننگ اتھارٹی کے درمیان مفاہمتی یادداشت

کراچی (اسٹا ف رپورٹر) سندھ بوائے اسکاؤٹس ایسوسی ایشن اور سندھ ٹیکنیکل ایجوکیشن اینڈ وکیشنل ٹریننگ اتھارٹی کے درمیان مفاہمتی یادداشت پر دستخط کی تقریب اسکاؤٹ آڈیٹوریم میں منعقد ہوئی ۔ اس مفاہمتی یاد داشت کے تحت دونوں ادارے ایک دوسرے کی صلاحیتوں سے استعفادہ کرسکیں گے ۔مفاہمتی یادداشت پر سندھ بوائے اسکاؤٹس ایسوسی ایشن کے چیف پیٹرن و سابق چیف سیکریٹری سندھ اور چیئرمین پرزنرویلفیئر کمیٹی سندھ محمد صدیق میمن اور سندھ ٹیکنیکل ایجوکیشن اینڈ وکیشنل ٹریننگ اتھارٹی کے منیجنگ ڈائریکٹر منور علی میٹھانی نے دستخط کئے ۔جبکہ گواہان کے طور پر صوبائی سیکریٹری سندھ اسکاؤٹس سید اختر میر اور ایڈیشنل ڈائریکٹر ڈاکٹر لبنی شاہ نے دستخط کئے ۔تقریب سے خطا ب کرتے ہوئے محمد صدیق میمن نے کہا کہ سندھ ٹیکنیکل ایجوکیشن اینڈ وکیشنل ٹریننگ اتھارٹی اور سندھ بوائے اسکاؤٹس ایسوسی ایشن کے درمیان مفاہمت ایک نئے سنگ میل کا آغاز ہے ۔
ملک بھر سے سے مزید