• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

صحافی قتل کیس، جوڈیشل کمیشن تشکیل کی درخواست پر اٹارنی جنرل معاونت کیلئے طلب

اسلام آباد (خبر نگار) اسلام آباد ہائیکورٹ نے صحافی ارشد شریف کے قتل کی تحقیقات کیلئے جوڈیشل کمیشن تشکیل دینے کی درخواست پر معاونت کیلئے اٹارنی جنرل کو 11 جولائی کو ذاتی حیثیت میں پیش ہونے کی ہدایت کر دی۔ چیف جسٹس عامر فاروق نے ایس ایچ او تھانہ رمنا کو اصل ریکارڈ کیساتھ عدالت میں طلب کرتے ہوئے ریمارکس دئیے کہ وفاقی حکومت کیسے آسانی سے اپنی ذمہ داری سے بھاگ رہی ہے؟ حکومت کی بنائی گئی اسپیشل جے آئی ٹی نے کیا کیا؟ ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے بتایا کہ کینیا سے باہمی قانونی معاونت کے معاہدے کی بات چیت چل رہی ہے۔ پیرکو اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے سینئر صحافی حامد میر کی ارشد شریف کے قتل کی جوڈیشل انکوائری کیلئے دائر درخواست کی سماعت کی۔ اس موقع پر ایڈیشنل اٹارنی جنرل منور اقبال دوگل نے کہا کہ جے آئی ٹی رپورٹ ابھی مکمل نہیں ، کینیا کے ساتھ ایم ایل اے معاہدے پر بات چل رہی ہے۔
ملک بھر سے سے مزید