• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

BZUانتظامیہ سپلیمنٹری امتحان کا فوری اعلان کرے،لیاقت بلوچ

لاہور (نیوزرپورٹر)نائب امیر جماعت اسلامی لیاقت بلوچ نےایک بیان میں کہاہے کہ بہاؤالدین زکریا یونیورسٹی ملتان کے 6227طلبہ کا رزلٹ رکنے سے ان کا تعلیمی مستقبل مخدوش ہو رہا ہے ، انتظامیہ ہوش کے ناخن لے اور سپلیمنٹری امتحان کا فی الفور اعلان کرے۔نائب امیر جماعت نے پنڈی گھیب ملہوالی میں شیعہ علما کونسل کے مرکزی رہنما حافظ کاظم رضا نقوی کے جواں سالہ بھتیجے کے انتقال پر تعزیت بھی کی۔ادھر امیر پنجاب وسطی جاوید قصوری نے کہا ہے کہ اسرائیل کی جانب سے طبی مراکز پر حملوں کی عالمی تحقیقات کی جانی چاہیے۔امیر لاہو ر جنوبی اظہر بلال ودیگرنے مطالبہ کیاہے کہ حکمران 300یونٹ مفت دینے کے وعدے پر عمل درا ٓمد کریں۔ مزدور کی تنخواہ کم از کم 50ہزار مقرر کی جائے۔
لاہور سے مزید