ملتان(سٹاف رپورٹر) گھر میں داخل ہوکر خواتین کو تشدد سے زخمی کرنے کے الزام میں پولیس نے5 نامزد اور7 نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔سٹی جلالپور پولیس کو مقصود مائی نے بتایا کہ ملزمان اکبر،ایوب،حسین وغیرہ نے اپنے 7 نامعلوم افراد کے ہمراہ گھر میں داخل ہوکر میری بیٹیوں نسرین بی بی اور زرینہ بی بی کو تشدد کا نشانہ بنایا اور زخمی کردیا پولیس نے مقدمہ درج کرکے کارروائی شروع کردی۔