ملتان(سٹاف رپورٹر) پنجاب کے1139 سکولوں میں ابتدائی تعلیم کےکلاس رومز بنائے جانے کا فیصلہ، اس منصوبے پر 25 کروڑ روپے لاگت آئےگی ،بتایاگیاہے کہ رومزبنانےکیلئے فنڈز سکول سربراہان کےاکاؤنٹ میں منتقل کیےجائیں گےسکول سربراہان مقررہ ڈیڈلائن تک ای سی ای کلاس رومزبنانےکےپابند ہوں گے، اساتذہ کا کہنا ہے کہ 80فیصد سکولوں میں 3 سال قبل فراہم کی جانیوالی ای سی ای کٹس خراب ہوچکیں،سکول سربراہان نے نئی ای سی ای کٹس فراہم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔