• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایس ایچ او کوٹ سلطان کو ہتھکڑی لگاکر پیش کریں، ہائیکورٹ کا ڈی پی او لیہ کو حکم

ملتان(سٹاف رپورٹر) ہائی کورٹ ملتان بینچ کے جج جسٹس تنویراحمد شیخ نے ڈی پی او لیہ کو حکم دیا ہے کہ وہ ایس ایچ او تھانہ کوٹ سلطان ہارون پاشا کو ہتھکڑی لگا کر 22 جولائی کو عدالت کے روبرو پیش کریں کیونکہ انہوں نے عدالت عالیہ کے حکم کے باوجود دو ماہ کے دوران ایف آئی آر درج نہیں کی اور پٹیشنر کو مسلسل ٹرخا رہا ہے،جسٹس جاوید اقبال وینس نے محکمہ ہیلتھ کے محمد عدنان وغیرہ15 ملازمین کی رٹ درخواست پر ایڈیشنل ایڈوکیٹ جنرل مسرور حیدر عوان اور پٹیشنرز کے وکیل سید ریاض الحسن گیلانی کے دلائل کی سماعت کے بعد فیصلہ محفوظ کر لیا،جسٹس جاوید اقبال وینس نے محمد اعظم شفیع انسٹرکٹر وکیشنل ٹریننگ انسٹیٹیوٹ شاہ جمال کی رٹ درخواست نمٹاتے ہوئے چیئرمین وکیشنل ٹریننگ پنجاب کو ہدایت کی ہے کہ وہ 30 دن میں پٹیشنر کی دادرسی کریں۔ جسٹس احمد ندیم ارشد نے زونل ایڈمنسٹریٹر اوقاف ملتان محمد طارق علی کی رٹ درخواست پر اعتراض لگا دیا اور پیٹیشنر کو پہلے گریونس بورڈ سے رجوع کرنے اور دادرسی نہ ہونے پر15 روز میں دوبارہ عدالت عالیہ سے رجوع کرنے کی ہدایت کی۔جسٹس صادق محمود خرم نے محکمہ انسداد رشوت ستانی کے سرکل افیسر رمضان شاہ کے خلاف ہراساں و پریشان کرنے سے متعلق درخواست کی سماعت 7 جولائی تک ملتوی کردی ہے۔
ملتان سے مزید