• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

محرم الحرام ہمیں اخوت اور اتحاد کا درس دیتا ہے، مخدوم زوہیب گیلانی

ملتان(سٹاف رپورٹر)سجادہ نشین مخدوم سید زوہیب گیلانی نے کہا کہ حضرت امام حسین ؓنے کربلا کی سرزمین پر اپنی اور اپنے گھروالوں کی قربانی سے کر حق وصداقت کے علم کو بلند کیا اور دین اسلام کو تاقیامت جلابخشی۔محرم الحرام ہمیں اخوت اور اتحاد کا درس دیتا ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے دربار حضرت موسی پاک آستانہ حامد شاہ والا پر حضرت امیر قاسم کے سیج کے ماتمی جلوس کی روانگی سے قبل عزاداروں سے خطاب کے دوران کیا،اس موقع پر لائسنسدار صدر الدین گیلانی ،سید سجاد گیلانی،سید تصویر گیلانی،سید فہد گیلانی،اعجاز گیلانی،دلاور عباس،حسن مرتضی ودیگر شریک تھے۔
ملتان سے مزید