• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سید علی حیدر گیلانی کی بازیابی کی منت پوری ہونے اور شہید غلام مصطفیٰ محی الدین کے ایصال ثواب کیلئے تقریب

ملتان (سٹاف رپورٹر) سابق وزیراعظم چیئرمین سینٹ سید یوسف رضا گیلانی کے صاحبزادے سید علی حیدر گیلانی کی بازیابی کی منت پوری ہونے اور شہید غلام مصطفی محی الدین بھٹہ ایڈووکیٹ کے ایصال ثواب کے لیے شہید کے بھائی نذر محی الدین بھٹہ نے چنیوٹ سے تعزیہ زیارت امام بارگاہ چاہ مورت والا کے لئے تیار کرائی جو گزشتہ رات الجیلان روڈ پر خورشید احمد بھٹہ مرحوم کی رہائش گاہ پر ایک تقریب میں گیلانی خاندان کے بزرگ سابق وفاقی وزیر صدر انجمن اسلامیہ مخدوم سید تنویر الحسن گیلانی درگاہ حضرت موسی پاک شہیدؒ کے سجادہ نشین مخدوم سید ابو الحسن گیلانی اور سید علی حیدر گیلانی نے متولی خلیفہ نصیر بخش کے حوالے کی اس موقع پر لنگر تقسیم کیا گیا سیکیورٹی ہائی الرٹ رہی ۔
ملتان سے مزید