ملتان (سٹاف رپورٹر) کمشنر ملتان ریجن عامر کریم خان، ڈپٹی کمشنر ملتان وسیم حامد سندھو نے کہا ہے کہ شہدائے کربلا کی یاد کے سلسلے میں مجالس عزا اور ماتمی جلوسوں کے روٹس پر سیکورٹی کے فول پروف انتظامات کیے گئے ہیں تاکہ لائسنس داران اور عزاداروں کو کسی قسم کی پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے ،آج 9 محرم الحرام اور کل یوم عاشورہ کے موقع پر مکمل طور پر ہائی الرٹ رہے گا ممبر صوبائی اتحاد بین المسلمین کمیٹی پنجاب و تحفظ عزاداری امام حسین کونسل کے مرکزی صدر خاور شفقت بھٹہ، لائسنسدار انجینئر مہر سخاوت علی سیال نے کہا کہ تمام مکاتب فکر کا ماہ محرم الحرام کے موقع پر ملی رواداری کا کردار لائق تحسین ہے ۔ضلعی انتظامیہ سے امید رکھتے ہیں کہ اج اور کل یوم عاشورہ کے موقع پر ماتمی جلوسوں اور شام غریباں کے سلسلے میں مجالس عزا اور ماتمی جلوسوں کے اختتام تک سیکورٹی اہلکار ڈیوٹیاں دیں گے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے لائسنسدار انجینیئر مہر سخاوت علی سیال کی رہائش گاہ حیدر کالونی سنٹرل جیل وہاڑی روڈ سے علم و ذوالجناح کے ماتمی جلوس کے موقع پر خطاب کے دوران کیا۔