• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بلدیاتی ملازمین تنخواہوں اور پنشن سے محروم ٗمحکمہ فنانس کیخلاف ا حتجاج کا فیصلہ

پشاور ( وقائع نگار )کیپٹل میٹروپولیٹن گورنمنٹ پشاور کے دوران سروس فوت ہونے والے اور ریٹائرڈ ملازمین کی بیوائیں یتیم بچے پنشن کیموٹیشن ڈیتھ گرانٹ اور انکیشمنٹ اور ریگولر ملازمین ماہانہ تنخواہوں سے محروم۔ میٹروپولیٹن گورنمنٹ پشاور کا مالی بحران شدت اختیار کر گیا صوبائی محکمہ فنانس کا میٹروپولیٹن گورنمنٹ ملازمین کے ساتھ امتیازی سلوک صوبائی حکومت کی جانب سے مالی طور پر کمزور ٹی ایم ایز کو جاری کی گئی گرانٹ سے بھی میٹروپولیٹن گورنمنٹ اور پشاور کے چار ٹی ایم ایز کو محروم کر دیا گیا محکمہ فنانس سوچی سمجھی سازش کے تحت بلدیاتی ملازمین کو صوبائی حکومت کے خلاف سڑکوں پر لانا چاہتی ہے
پشاور سے مزید