• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عبدالبصیر منظور نے تحقیقی مقالے کا دفاع کیا

پشاور(خصوصی نامہ نگار) پشتو اکیڈمی پشاور یونیورسٹی کے سکالر عبدالبصیر منظور نے پی ایچ ڈی تحقیقی مقالے کا دفاع کیا جس کا عنوان "گل باچا الفت اور قیام الدین خادم کی شاعری کا تقابلی جائزہ" تھا ۔ مقالے کے نگران ڈاکٹر نور محمد دانش بیٹنی پشتو اکیڈمی پشاور یونیورسٹی، بیرونی ممتحن پروفیسر ڈاکٹر حنیف خلیل ڈائریکٹر پاکستان سٹڈیز قائد اعظم یونیورسٹی اسلام، اندرونی ممتحن ڈاکٹر شکیل احمد شعبہ پشتو جامعہ پشاور تھے۔ اس موقع پر پروفیسر ڈاکٹر پروفیسر ڈاکٹر فرخندہ حیات ڈائریکٹر پشتو اکیڈمی پشاور یونیورسٹی ، ڈاکٹر نصراللہ جان وزیر، ڈاکٹر شیر زمان سیماب، ڈاکٹر بشریٰ اکرام ، ڈاکٹر محمد زبیر حسرت سمیت اساتذہ اور طلباء وطالبات موجود تھے۔
پشاور سے مزید