• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کم وزن روٹی مہنگے داموں فروخت کرنے پر 11 نانبائیوں کو گرفتار کرلیا گیا

پشاور(وقائع نگار) محکمہ خوراک نے کم وزن روٹی مہنگے داموں فروخت کرنے پر مزید 11 نانبائیوں کو گرفتار کر کے جیل بھیج دیا۔ صوبائیا وزیر خوراک ظاہر شاہ طورو۔سیکرٹری خوراک ثاقب رضا اسلم اور ڈائریکٹر محکمہ خوراک مسرت زمان کی ہدایت پر راشننگ فوڈ کنٹرولر پشاور توصیف اقبال کی نگرانی میں اسسٹنٹ فوڈ کنٹرولر شاہد علی نے حیات آباد کے مختلف مارکیٹوں شمالی مارکیٹ‘ ترنگزئی مارکیٹ‘ بنگش مارکیٹ‘ نواب مارکیٹ‘ لیبر کالونی اور انڈسٹریل روڈ پر نانبائی کی دکانوں میں نرخوں بارے آگاہی حاصل کی اور ڈیجیٹل سکیل کے ذریعے روٹی کے وزن کو چیک کیا۔ کم وزن روٹی مہنگے داموں فروخت کرنے پر محکمہ خوراک کے افسران نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے 11 نانبائیوں کو گرفتار کر کے جیل بھیج دیا۔
پشاور سے مزید