• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ترقیاتی عمل کو مقررہ مدت میں پایا تکمیل تک پہنچایا جائے، سہیل آفریدی

پشاور ( جنگ نیوز )وزیراعلیٰ خیبر پختونخواکے معاون خصوصی برائے مواصلات و تعمیرات محمد سہیل آفریدی کو پشاور میں محکمہ محاصلات ت و تعمیر سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ اس موقع پر سیکرٹری مواصلات و تعمیرات محمد اسرار خان، پراجیکٹ ڈائریکٹرز اور دیگر متعلقہ افسران بھی موجود تھے ۔معاون خصوصی کو پراجیکٹ ڈائریکٹر زنے اپنے اپنے منصوبوں کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی اور بتایا کہ صوبے میں مواصلات و تعمیر رات کے زیر انتظام کئی ایک منصوبوں پر کام تیزی سے جاری ہے جن میں سڑکوں ہائی ویز سکولوں ہسپتالوں اور محکمہ کی بلڈنگ کی تعمیرات شامل ہیں ۔
پشاور سے مزید