• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ناموس رسالت اورختم نبوت مسلم امہ کے لئے ریڈ لائن ہے،مقررین

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)فیضان اولیا ویلفیئر بلوچستان کے زیراہتمام ذوالفقار علی قادری کی قیادت میں آستانہ عالیہ فیضان اولیاء سے میلادالنبی ﷺ کے سلسلے میں ریلی نکالی گئی جو مختلف شاہراہوں سے ہوتی ہوئی کوئٹہ پریس کلب کے سامنے پہنچ کر مظاہرئے کی شکل اختیار کرلی ۔ مظاہرئے سے ذیشان خان قادری ، ظریف رضوی ، نعیم احمد مدنی ، فہیم جمالی ، کامران مدنی ، طارق محمود عباسی سمیت دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میلادالنبی ﷺ منانا ہمارے لئے باعث فخر ، رحمت خداوندی کے حصول اور نبی پاک ﷺ کی محبت و عظمت اجاگر کرنے کا بہترین ذریعہ ہے ، نبی کریم ﷺ کے اسوہ حسنہ پر عمل پیرا ہوکر ہی دنیا اور آخرت میں کامیابی ممکن ہے ، رسول کریم ﷺ کی تعلیمات ہمیں بھائی چارہ ، امن ، انصاف اور انسانیت کی خدمت کا درس دیتی ہیں ۔ مقررین نے کہا کہ ناموس رسالت ختم نبوت مسلم امہ کے لئے ریڈ لائن ہے اور نبی پاک ﷺ کی شان اقدس اور ختم نبوت کے سلسلے میں ذرہ برابر بات بھی برداشت نہیں کرسکتی ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی ترقی و خوشحالی نظام مصطفیٰ ﷺ کے نفاذ میں مضمر ہے ۔ پاکستان کی معیشت کی بہتری کے لئے سود کی لعنت سے چھٹکارہ پانا ہوگا ۔ اس موقع پر مقررین نے پاکستان ، پوری امت مسلمہ اور اہل فلسطین کے لئے سلامتی و خیر کی دعا کی ۔
پشاور سے مزید