• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بی آر ٹی بسوں میں خواتین کو ہراسگی اور تنگ کرنے کی شکایات

پشاور ( ٗوقائع نگار )پشاور بس ریپڈ ٹرانزٹ میں خواتین کو مرد مسافروں کی جانب سے ہراسگی اور تنگ کرنے کی شکایات بڑھ گئیں متعدد خواتین نے درخواست کی ہے کہ بی آر ٹی کی چھوٹی بسوں میں مرد اور خواتین کے سیکشن میں رکاوٹیں لگائی جائیں تاکہ انہیں سفر کرنے میں مشکلات درپیش نہ ہوں بی آر ٹی انتظامیہ کی جانب سے خواتین کو مرد وں کی جانب سے ہراساں کرنے کی شکایت پر بڑی بسوں میں مرد و خواتین کے سیکشن کو الگ الگ کر دیا ہے جس پر خواتین نے انتظامیہ کا شکریہ ادا کیا
پشاور سے مزید