• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزارت صحت، پی ایم ڈی سی اضافی فیس واپس کرانے میں ناکام

اسلام آباد (ناصر چشتی ،خصوصی نمائندہ)چھ ماہ گزرنے کے باوجود قومی وزارت صحت اور پی ایم ڈی سی پرائیویٹ میڈیکل کالجز کی طرف سے ایم بی بی ایس اور بی ڈی ایس کے طلبہ کولاکھوں وصول کردہ اضافی فیس واپس کرانے میں ناکام ہے،ذرائع کے مطابق وزیر اعظم کی طرف سے میڈیکل ایجوکیشن پر قائم کمیٹیاں بھی ابھی تک من مانے وصول کر دہ فیسوں کو واپس کرانے میں مکمل طور پر ناکام ہیں ،پرائیویٹ میڈیکل کالجز وزارت صحت پی ایم ڈی سی اور کمیٹی کی بات تک سننے کو تیار نہیں، اب طلبہ اور والدین نے وزیر اعظم شہباز شریف ، ڈپٹی وزیر اعظم اسحاق ڈار اور مسابقتی کمیشن کے سربراہ سے اپیل کی ہے کہ غیر قانونی وصول کردہ فیسوں کی واپسی کیلئے کارروائی کریں اور اضافی وصول کردہ فیسیں واپس کرائیں، وزارت صحت کا کوئی وزیر نہ ہونے کی وجہ سے فیصلہ سازی نہیں ہو رہی ،نجی میڈیکل کالجز من مرضی کر رہے ہین جس کا سب سے زیادہ نقصان میڈیکل کے طلبہ نے اٹھایا ہے والدین اور طلبہ نے مسابقتی کمیشن سے بھی اپیل کی ہے کہ ان نجی میڈیکل کالجز کے گٹھ جوڑ کو توڑاʼجائے اور اضافی فیسیں واپس کرائی جائیں۔
اسلام آباد سے مزید