• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دہشتگردی کیخلاف آپریشن عزمِ استحکام پوری قوم کی آواز ہے، حسین مقدسی

راولپنڈی ( خصوصی نمائندہ) تحریکِ نفاذِ فقۂ جعفریہ پاکستان کے سربراہ علامہ آغا سید حسین مقدسی نے کہا ہے کہ دہشت گردی کیخلاف آپریشن عزمِ استحکام پوری قوم کی آواز ہے ۔عوام عساکرِ پاکستان کیساتھ ہیں۔دشمنان اور بدخواہان پاکستان میں تشدد، نفرتوں اور عصبیتوں کو فروغ دیکر مذموم مقاصد حاصل کرنا چاہتے ہیں۔ مدین اور شیخوپورہ میں شدت پسندی اور جنونیت کے واقعات افسوسناک اور نیشنل ایکشن پر عملدرآمد نہ ہونے کا نتیجہ ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ’یومِ رواداری‘ کے موقع پر اخوت و رواداری کے موضوع پر خطاب کرتے ہوئے کِیا۔ انہوں نے کہا کہ آپریشن کو کامیابی سے ہمکنار کر کے ملک کو درپیش اقتصادی مسائل کو حل کرنے کی راہ ہموار کی جا ئے۔
اسلام آباد سے مزید