• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

30سماج دشمن پکڑے گئے،اسلحہ منشیات، 9مسروقہ موٹرسائیکل برآمد

راولپنڈی، اسلام آباد(سٹاف رپورٹر، خصوصی نامہ نگار) راولپنڈی پولیس نے 9 ملزموں کو گرفتار کرکے 9 پستول برآمد کر لئے ۔ پولیس نے 4 ملزموں سے چرس اور شراب برآمد کرلی ۔تھانہ ریس کورس پولیس نے موٹرسائیکل چور گینگ کے 2ملزموں سے 3چوری شدہ موٹرسائیکل برآمد کرلئے ۔ بنی پولیس نے 2رکنی گینگ سے مسروقہ رقم ایک لاکھ40ہزار روپے اور وارداتوں میں استعمال ہونے والاموٹرسائیکل برآمد کر لیا۔اسلام آباد پولیس نے بھی 11 منشیات فروشوں کو گرفتار کر لیا ۔ تھانہ ترنول پولیس نے راہزنی اور ڈکیتی کی درجنوں وارداتوں میں ملوث گروہ کے دوملزمان سے چھیننے گئے6 موٹر سائیکل، نقدی ، موبائل فونز اور اسلحہ برآمد کرلیا۔
اسلام آباد سے مزید