• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

صوبائی اتحاد بین المسلمین کمیٹی و تحفظ عزاداری کونسل کے عہدیداروں کی میپکو اور ریسکیو افسران سے ملاقات

ملتان(سٹاف رپورٹر) ایس ای میپکو امجد نواز بھٹی نے کہا ہے کہ محرم الحرام کے ایام میں بجلی کی بلا تعطل فراہمی کو یقینی بنانے کے لئے تمام تر صلاحیتیں بروئے کار لائیں گے ، ریسکیو 1122 کے انجینئرمحمد بلال نے کہا کہ یوم عاشورہ کے موقع پر میڈیکل کیمپ لگائے جائیں گے اور تمام عملہ کی چھٹیاں بھی منسوخ کر دی ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے ممبر صوبائی اتحاد بین المسلمین کمیٹی پنجاب و تحفظ عزاداری کونسل کے مرکزی صدر خاور شفقت بھٹہ اورمرکزی سیکرٹری جنرل طالب حسین پرواز کی قیادت میں قدیمی و مرکزی امام بارگاہوں کے لائسنس داروں کے وفد سےملاقاتوں میں کیا۔
ملتان سے مزید