• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

6منشیات فروش گرفتار، بھاری مقدار میں شراب اور چرس برآمد

ملتان( سٹاف رپورٹر )پولیس نے 6منشیات فروشوں کو گرفتار کر لیااور بھاری مقدار میں شراب اور چرس برآمد کرلی ۔مخدوم رشید پولیس نے ملزم شہباز سےشراب،صدر پولیس نے ملزم اظہر جمیل سے1220گرام چرس ،دہلی گیٹ پولیس نے ملزم عمران سے1060 گرام چرس ،لوہاری گیٹ پولیس نے ملزم سہیل سے 1420گرام چرس ،ملزم شکیل سے1538گرام چرس جبکہ مظفرآباد پولیس نے ملزم اختر حسین سے20لٹر شراب برآمد کرلی۔ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر لئے گئے ۔
ملتان سے مزید