• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کولیسٹرول‘ ہائی بلڈ پریشر‘ تمباکو نوشی دل کے امراض کی بڑی وجوہات‘ ماہرین

اسلام آباد (خصوصی نامہ نگار) دل کے امراض کی وجوہات میں کولیسٹرول کا بڑھنا، ہائی بلڈ پریشر، موٹاپا‘ تمباکو نوشی، ذیابیطس، مضر صحت خوراک اور غیر متحرک طرز زندگی شامل ہیں۔ ان خیالات کا اظہار ڈاکٹر مجتبیٰ احمد کیانی‘ ڈاکٹر محبوب الرحمان‘ ڈاکٹر شعیب اور ڈاکٹر مدیحہ بٹ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ روزانہ 30منٹ کی ورزش‘ چہل قدمی‘ ذہنی دباؤ سے بچاؤ‘ تمباکو نوشی ترک‘ پھلوں سبزیوں کا استعمال مفید ثابت ہو سکتے ہیں۔ یاد رہے پاکستان سمیت دنیا بھر میں 29ستمبر کو امراض قلب کی آگاہی کا عالمی دن منایا جاتا ہے۔
اسلام آباد سے مزید