• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آئینی عدالت قائم ہو نہ ہو، عدل و انصاف کا قیام ضروری ،حسین مقدسی

راولپنڈی(خصوصی نمائندہ) تحریک نفاذفقہ جعفریہ پاکستان کے سربراہ علامہ آغاسیدحسین مقدسی نے کہاہے کہ ریاست کے ستونوں میں جاری کشمکش نے اساسِ مملکت کو خطرات سے دوچار کر رکھا ہے، آئینی عدالت قائم ہو نہ ہو عدل و انصاف کا قیام ضروری ہے۔حکومت و اپوزیشن اور تمام سیاسی قوتیں بصیرت کیساتھ ساتھ وسعت قلبی، عفو و درگز سے کام لیں۔ پاراچنارمیں جنگ بندی کے لئے پاک فوج،کرم ملیشیا کو اختیارات دئیے جائیں۔ علی مسجد میں کابینہ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے علامہ حسین مقدسی نے کہا کہ عزاداری اور آئینی قانونی حقوق پر کبھی سمجھوتہ نہیں کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ حضرت ابو طالب کی خدمات تاریخ اسلام کا روشن باب ہیں۔
اسلام آباد سے مزید