• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شہری 3 گاڑیوں، 29 موٹر سائیکلوں سے محروم، سٹریٹ کرائم میں چھینا جھپٹی جاری

اسلام آباد ( خصوصی نامہ نگار ) جڑواں شہروں میں95وارداتوں میں نقدی ، زیورات ، دیگر قیمتی سامان کے علاوہ ،تین کاریں , 29 موٹر سائیکل، 30موبائل فون اڑا لئے گئے۔ تین موٹر سائیکل ،16موبائل فون اور نقدی اسلحہ کی نوک پرجبکہ14موبائل فون جھپٹا مار کر چھین لئے گئے ۔33گھروں کے تالے ٹوٹ گئےاور چور لاکھوں روپے کی نقدی اور زیورات کے علاوہ دیگر قیمتی گھریلو سامان لے اڑے۔ وفاقی دارالحکومت میں 8موٹر سائیکل چوری ہوئےاور 8گھروں کے تالے ٹوٹ گئے ۔ تھانہ نیو ٹاؤن کے علاقے کمرشل مارکیٹ میں شاپنگ کیلئے آنے والی جمیلہ بیگم سے نا معلوم موٹر سائیکل سوار جھپٹا مار کر تین لاکھ روپے اور موبائل ،تھانہ صادق آباد کے علاقے سروس روڈپر عمر فاروق سے دو مسلح موٹر سائیکل سوار اسلحہ کی نوک پر نقدی اور موبائل فون،تھانہ ٹیکسلا کے علاقے محلہ پڑی میں مسلح افراد طاہر محمود کے گھر سے دو موبائل ،دو لاکھ روپے اور اڑھائی لاکھ روپے کے زیورات ،تھانہ صدر واہ کینٹ کے علاقے مالاکنڈ سٹاپ پر حسن آفریدی سے تین مسلح افراد موٹر سائیکل ، موبائل فون اور نقدی ، تھانہ روات کے علاقے بحریہ فیز ایٹ میں بلال احمد کے گھر سے اسلحہ کی نوک پر دو مسلح افراد ساڑھے سات لاکھ روپے مالیت کے زیورات اور موبائل فون چھین کر لے گئے ۔ تھانہ چکری کے علاقے بکرا سیداں میں علی رضا کی 15 لاکھ روپے مالیتی فولڈنگ مشین چوری ہو گئی۔
اسلام آباد سے مزید