• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹرانس نیشنل ایجوکیشن سسٹم نے طلبا ءکیلئےنئی راہیں کھول دیں، شرکاء سمپوزیم

اسلام آباد( عاطف شیرازی، نامہ نگار ) سکول سسٹم کے انٹرنیشنل کالج(بِک) کے ٹرانس نیشنل ایجوکیشن سسٹم نے طلبا کے لئےنئی راہیں کھول دی ہیں۔ ان خیالات کا اظہار فیوچر لیڈرز، ماہرین تعلیم نے سمپوزیم میں کیا۔ بک سمپوزیم2024کا انعقاد پی این سی اے اسلام آباد میں ہو ا جس میں فیو چر لیڈرز، انٹرپرینیورزاور پالیسی میکرزنے طلبا سے ٹرانس نیشنل ایجوکیشن اور نئے تعلیمی رحجانات کےموضوعات پر گفتگو کی ۔ شرکا کا کہنا تھا کہ ٹرانس نیشنل ایجوکیشن سسٹم کا تصور روایتی تعلیم سے بالکل ہٹ کر ہے جس کے تحت کالج کے طلبا پارٹنر جامعات سے اپنی ڈگری مکمل کرسکتے ہیں۔ طلبا کا کہنا تھاکہ بین الاقوامی تعلیمی اداروں سے تعلیم حاصل کرنا ایک منفر داحساس اور تجربہ ہے جس سے چینلجز سے نمٹنے کی صلاحیت میں اضافہ ہوا ۔تقریب میں چیف ایگزیکٹو آفیسر کالج ناصر قصوری، ،صفیہ قاسم، کنٹری ہیڈ آپریشنز ، ٹرانس نیشنل ایجوکیشن ایکسپرٹ ڈاکٹر نشاط ریاض، ، برٹش کونسل کےڈ ائریکٹر آف فیوچر اسٹوڈنٹس اینڈ برانڈسمون ڈیوئز، ، زوہیر اے خلیق اور دیگر شخصیات نے شرکت کی ۔ نظامت کے فرائض سنئیر صحافی طلعت حسین نے سرانجام دیئے ۔
اسلام آباد سے مزید