• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈبلیو ایچ او کی ڈھوک دلال میں فالج سےبچے کی ہلاکت کی تحقیقات

اراولپنڈی(راحت منیر/اپنے رپورٹرسے)باخبر ذرائع کے مطابق ڈبلیو ایچ او ٹیم نے راولپنڈی کے علاقے ڈھوک دلال میں فالج کے باعث ہلاک ہونے والے ایک سالہ بچے کے بارے میں تحقیقات کی ہیں جس کے بارے شک ہے اسے پولیو تھا۔ہائی رسک یونین کونسل ڈھوک دلال سے پولیو ماحولیاتی نمونے بھی پازیٹیو آتے رہے ہیں۔بچے کی ہلاکت کی وجوہات بروقت معلوم نہ ہونے پر تحقیقات نہیں ہوسکی تھیں۔ادھر کلیام اعوان میں ایک سالہ بچی خسرے کی ویکسین لگنے پر انتقال کرگئی۔حمیرہ آصف کو کلیام اعوان ڈسپنسری میں ویکسین لگائی گئی تھی۔ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی کے سی او ڈاکٹر آصف ارباب خان نیازی نےدیگر ڈاکٹروں کے ہمراہ کلیام اعوان کا دورہ کرکے بچی کے والدین سے اظہار تعزیت کیا ۔ذرائع کے مطابق ڈائریکٹر ہیلتھ سروسز راولپنڈی نے کلیام اعوان معاملے کی تحقیقات کیلئے کمیٹی تشکیل دی تھی جس نے ویکسینیٹر اور اے ایس وی کو ذمہ دار قرار دیا ہےاور کارروائی کی سفارش کی ہے۔پورے راولپنڈی ڈویژن میں ضلع راولپنڈی واحد ضلع ہے جہاں اب تک خسرے کے باعث7ہلاکتیں ہوچکی ہیں۔ ذرائع کے مطابق راولپنڈی میں اب تک 1208 مریض سامنے آچکے ہیں۔
اسلام آباد سے مزید