• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

موسلا دھار بارش سے نشیبی علاقے زیر آب، پانی گھروں میں داخل

راولپنڈی(اپنے نامہ نگار سے،خبر نگار خصوصی) راولپنڈی و اسلام آباد میں جمعرات کی رات شروع ہونیوالی موسلا دھار بارش کا سلسلہ جمعہ کی صبح تک جاری رہا ۔ بارش سے نشیبی علاقے زیر آب آگئے اور پانی گھروں میں داخل ہو گیا ۔ شہر کی سڑکیں تالاب کا منظر پیش کرنے لگیں اور ٹریفک کا نظام بھی شدید متاثر ہوا۔نالہ لئی میں کٹاریاں کے مقام پر پانی کی سطح ساڑھے 22فٹ تک بلند ہو گئی ، گوالمنڈی کے مقام پر 17فٹ ریکارڈ کی گئی۔واسا اور ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں۔ واسا کی ٹیموں نے مختلف مقامات پر نکاسی آب کے لئے اپنی خدمات سر انجام دیں۔ذرائع کے مطابق گولڑہ کے مقام پر 82، شمس آباد میں 66، سید پور ویلج میں 39 جبکہ کچہری کے مقام پر 34ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔
اسلام آباد سے مزید