• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

زراعت کو مزید تباہ کیا جا رہا ہے،چیئرمین کسان اتحاد

اسلام آباد(خصوصی نامہ نگار)کسان اتحاد کے مرکزی چیئرمین خالد حسین باٹھ نے کہا ہے کہ ملک میں پہلے سے تباہ حال زراعت کو مزید تباہ کیا جا رہا ہے، شوگر ملز، فیکٹری کنٹرول ایکٹ کے نام سے ہر صوبے میں رائج قانون ملک کی اشرافیہ کو فائدہ پہنچانے کے لیے بنایا گیا ہے جس میں کسان کا کوئی تحفظ نہیں ہے۔انہوں نے نیشنل پریس کلب میں دیگر رہنماؤں مرکزی صدر میاں عمر مسعود، مرکزی جنرل سیکرٹری چوہدری افتخار احمد و دیگر کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ اگلے دس دن تک کسانوں کا بجلی بلوں میں متنازعہ رقم کا مسئلہ حل نہ کیا توکسان اسلام آباد میں دھرنا دینگے۔
اسلام آباد سے مزید