• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی ڈبلیو ڈی روڈ پر مارٹ میں آتشزدگی ، تین فلور جل گئے

اسلام آباد (خصوصی نامہ نگار)پی ڈبلیو ڈی روڈ اسلام آباد پر واقع کیش اینڈ کیری مارٹ پر آتشزدگی کے نتیجے میں تین فلور جل گئے ۔ بتایا جاتا ہے کہ آگ شارٹ سرکٹ کے باعث لگی ۔ اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122 ایمرجنسی وہیکلز موقع پر پہنچ گئیں اور کئی گھنٹوں کی جدوجہد میں آگ پر قابو پا لیا۔کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی ۔دریں اثناء تھانہ کوہسار کے علاقے ایف سکس مرکز میں نجی پلازے میںبھی آگ بھڑک اٹھی۔ فائر بریگیڈ نے موقع پر پہنچ کر آگ پر قابو پا لیا ۔ آتشزدگی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
اسلام آباد سے مزید