• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

طوفان بادوباراں سے کئی علاقوں میں بجلی بند، بحالی میں گھنٹوں لگ گئے

اسلام آباد(ناصر چشتی ،خصوصی نمائندہ) گزشتہ رات آنے والی تیز آندھی اور طوفان سے جڑواں شہروں کے اکثر علاقوں میں بجلی غائب ہو گئی جس کی بحالی میں آٹھ سے 12 گھنٹے لگ گئے ۔ ویسٹرج سب ڈویژن میں عملے کی کمی کی وجہ سے بجلی کی بحالی میں گھنٹوں کی تاخیر ہوئی جس سے جس سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ۔سب سے زیادہ نقصان ویسٹرج سب ڈویژن میں ہوا۔ پشاور روڈ پر درختوں کے گرنے سے بجلی کی تاروں کو شدید نقصان پہنچا جس سے آٹھ فیڈر بند ہو گئے ۔ شہریوں نےاعلی حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ ڈویژن مین عملے کی کمی کو پورا کیا جائے۔ گزشتہ روز آنے والے طوفان کے بعد کئی علاقوں میں بجلی 16 گھنٹے بعد بحال ہوئی ۔ صارفین نے سی ای او آئیسکو سے مطالبہ کیا ہے کہ ہنگامی بینادوں پر تمام سب ڈویژن کے مسائل کو حل کیا جائے۔
اسلام آباد سے مزید