• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آپ کے مسائل اور اُن کا حل

سوال: دو آدمی ہیں، دونوں اشاروں سے نماز پڑھتے ہیں، سجدہ بھی اشاروں سے کرتے ہیں، جب امام موجود نہ ہو تو وہ دونوں معذور جماعت کرواسکتے ہیں؟

جواب: واضح رہے کہ امامت کے لیے شرط یہ ہے کہ امام کی حالت مقتدیوں کی حالت سے بہتر ہو یا کم ازکم برابر ہو، صورتِ مسئولہ میں چوں کہ مذکورہ دونوں حضرات ایسے معذور ہیں کہ اچھی طرح رکوع اور سجدے پر بھی قادر نہیں ہیں، تو اس طرح کے لوگ ایسے لوگوں کی امامت ہرگز نہیں کرسکتے، جو صحت مندہوں اور رکوع، سجدے پہ مکمل قادر ہوں، ہاں البتہ ایسے معذور لوگ اپنے جیسوں کی یا ان سے بھی زیادہ معذور یعنی جو بیٹھ کر بھی نماز پڑھنے پر قادر نہ ہوں کی امامت کرسکتے ہیں۔

(البنایہ شرح الہدایہ، کتاب الصلاۃ، باب الامامۃ، ج:2، ص:363، ط:دار الکتب العلميۃ - العنایہ شرح الہدایہ، کتاب الصلاۃ، باب الامامۃ، ج:1، ص371، ط:دارالفکر، بيروت)

اقراء سے مزید