• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارت کی اقوام متحدہ میں رکنیت معطل کی جائے، کمیونٹی رہنما وٹفورڈ

وٹفورڈ (نمائندہ جنگ) وٹفورڈ کمیونٹی رہنما سابق کونسلر عبدالرشید چوہدری، چوہدری محمد سعید، شفقت اقبال تبسم، چوہدری محمد شہپال و دیگر نے اقوام متحدہ میں بھارتی مندوب کی کشمیر پربیان کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ کشمیر پر بھارت کا غاصبانہ قبضہ ہے۔ مسئلہ کشمیر پر بھارت کے حکمرانوں نے دوہرا معیار قائم کر رکھا ہے، بھارت کی اقوام متحدہ سے رکنیت معطل کی جائے ،بھارت نے اقوام متحدہ کی قراردادوں اور شملہ معاہدہ کو منسوخ کر دیا ہے گذشتہ 10سال سے پاک، بھارت تعلقات منقطع ہیں ،عالمی برادری کی مسئلہ کشمیر پر خاموشی سے کشمیر کی سنگین صورتحال مزید تشویشناک ہوگئی ہے۔ رہنمائوں نے بھارتی مندوب کی منفی تقریر کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ یہ اقوام متحدہ کیلئے بھی لمحہ فکر ہے کہ بھارت کی 25لاکھ آرمی کشمیر میں ریاستی دہشت گردی اور انسانی حقوق کی بدترین خلاف ورزیوں میں ملوث ہے اور دہشت گردی کا الزام پاکستان پر عائد کیا جاتا ہے، کمیونٹی رہنماؤں نے کہا کہ اقوام متحدہ کے جنرل سیکرٹری انتونیو گوتریس مسئلہ کشمیر پر ہونے والی پیش رفت پر پریس بریفنگ دیا کریں تاکہ کشمیر ی عوام اپنے مستقبل سے آگاہ ہو سکیں،رہنماؤں نے کہا اگر بھارت اقوام متحدہ کی قراردادوں اور پاک، بھارت معاہدوں کو تسلیم نہیں کرتا توکنٹرول لائن کے ساتھ کشمیر کی سابقہ پوزیشن بحال کرنے کیلئے اقوام متحدہ اور یو این سیکورٹی کا مشترکہ اجلاس بلا یا جائے،رہنمائوں نے کہا کہ آزاد کشمیر حکومت نے بھارت کی ھٹ دھرمی سے کوئی سبق حاصل نہیں کیا۔ مسئلہ کشمیر پر زبانی جمع تفریق نے کشمیر کاز کو شدید نقصان پہنچایا ہے،ضرورت اس امر کی ہے کہ پاکستان کشمیر ی عوام کے مطالبہ حق خودارادیت کو عالمی عدالت انصاف میں اٹھائے،پاکستان کی خاموشی سے کشمیر ی مایوسی کا شکار ہیں، بھارت اقوام متحدہ اور یو این سیکورٹی کونسل میں مسلسل کہہ رہا ہے کہ کشمیر بھارت کا حصہ ہے۔

یورپ سے سے مزید