• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اولمپکس میں بریکنگ ’’ڈانس‘‘ سمیت چار نئے کھیلوں کا اضافہ

کراچی( اسٹاف رپورٹر/ جنگ نیوز ) پیرس اولمپکس میں چار نئے کھیل شامل کئے گئے ہیں۔ مجموعی طور پر 32 کھیلوں کے 329 ایونٹس ہوں گے جبکہ چار اضافی کھیل اس کے علاوہ ہوں گے۔ نئے کھیلوں میں بریکنگ (رقص)، اسپورٹس کلائمبنگ، اسکیٹ بورڈنگ اور سرفنگ شامل ہیں۔ بریکنگ کو پہلی بار اولمپکس کا حصہ بنایا گیا ہے ۔ ان کھیلوں کو میڈلز کے طور پر نہیں لیا جائے گا ۔ دریں اثنا اولمپکس کی تاریخ میں سب سے زیادہ 3105 میڈلز جیتنے کا اعزاز امریکا کو حاصل ہے۔ اس نے سب سے زیادہ 1229 گولڈ، 1000 سلور اور 876 برانز میڈلز جیتے ہیں۔ جرمنی 1211 تمغوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے جن میں 384 گولڈ میڈلز ہیں۔ سابقہ سوویت یونین 1204 تمغوں کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے۔ دوسری جانب عراق اور سوڈان نے اولمپکس کی تاریخ میں صرف ایک ایک تمغہ ہی جیتا ہے۔

اسپورٹس سے مزید