کراچی(اسٹاف رپورٹر)لاہور میں پی سی بی بورڈ آف گورنرز کے اجلاس میں چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے اراکین کو جلد اقدامات اٹھانے کی یقین دہانی کراتےہوئے کہا کہ ڈومیسٹک کرکٹ کو بہتر کرنے کے اقدامات کر رہے ہیں۔نئے ٹورنامنٹس لارہے ہیں انٹرنیشنل کرکٹ تک جو گیپ ہے وہ کم ہو گا۔اس سے قبل گورننگ بورڈ اراکین کی جانب سےٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں پاکستانی ٹیم کی کارکردگی پر تشویش کا اظہار کیا گیا۔اراکین نے کہا کہ ورلڈ کپ میں ٹیم کی کارکردگی پر دکھ ہوا ہے ۔ٹیم کی کارکردگی کو بہتر بنانے کے لیے اقدامات کرنا ہوں گے ۔فوری طور پر ڈومیسٹک کرکٹ میں اصلاحات لانے کی ضرورت ہے۔ڈومیسٹک کرکٹ بہتر کرنے سے قومی ٹیم کی کارکردگی بہتر ہو گی۔