• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پیرس ایک صدی بعد اولمپکس کا میزبان، آخری بار 1924 میں کھیلے گئے

کراچی ( نصر اقبال/اسٹاف رپورٹر) پیرس ایک صدی بعد رواں ماہ اولمپکس کی میزبانی کرے گا، پیرس اس سے قبل سال 1900اور 1924 میں ان مقابلوں کا میزبان رہ چکا ہے، 1924میں گیمز کا فاتح امریکا رہا تھا۔ اس سال میگا ایونٹ26 جولائی سے11اگست تک جاری رہے گا۔ ان مقابلوں میں ساڑھے دس ہزار مر د اور خواتین ایتھلیٹ ایکشن میں ہوں گے، جن میں 200پناہ گزین ایتھلیٹس بھی شامل ہیں۔ مقابلے 35مقامات پر ہونگے۔ اولمپکس ولیج تقریباً مکمل ہوچکا ہے، جہاں قیام کرنے والے کھلاڑیوں اور آفیشلز کو روزانہ لاکھوں من کے حساب سے کھانا فراہم کیا جائے گا۔ ان مقابلوں کی کوریج کیلئے 20ہزار صحافی پیرس میں موجود ہوں گے۔

اسپورٹس سے مزید