• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ورلڈ چیمپئنز آف لیجنڈز ٹی ٹوئنٹی کے سنسنی خیز مقابلے ”جیو سوپر“ سے براہ راست جاری

کراچی (جنگ نیوز) ورلڈ چیمپئنز آف لیجنڈز ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ کے سنسنی خیز مقابلے انگلینڈ میں جاری ہیں جو پاکستان کا پہلا نجی اسپورٹس چینل ”جیوسوپر“ براہ راست اپنے ناظرین کیلئے نشر کررہا ہے۔ اس ایونٹ میں پاکستان، انگلینڈ، ساؤتھ افریقا، ویسٹ انڈیز اور آسٹریلیا کی ٹیمیں مدِ مقابل ہیں۔ گذشتہ روز پاکستان اور بھارت کے مابین سنسنی خیز مقابلہ ہوا جسے دُنیا بھر کے کرکٹ شائقین نے ذوق و شوق سے دیکھا۔ ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ پر مشتمل اس ایونٹ میں کپتان یونس خان، مصباح الحق، سعید اجمل، عبدالرزاق، وہاب ریاض اور شاہدآفریدی ٹیم کا حصہ ہیں۔ ورلڈ چیمپئن شپ میں اتوار کو پاکستان اپنا اگلا میچ انگلینڈ سے کھیلے گا۔ 3 جولائی سے شروع ہونے والے ایونٹ کا پہلا سیمی فائنل جمعہ 12 جولائی کو پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر ساڑھے 4 بجے جبکہ دوسرا رات ساڑھے 8 بجے ہوگا۔ اور ایونٹ کا فائنل ہفتہ13جولائی کو انگلینڈ کے Edgbastonگراؤنڈ پر کھیلا جائے گا۔

اسپورٹس سے مزید