• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لیجنڈز کرکٹ، چیمپئنز پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو ہرا دیا

کراچی(اسٹاف رپورٹر) بر منگھم میں ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز میں پاکستان چیمپئنز نے ویسٹ انڈیز چیمپئنز کو 30 رنز سے شکست دے دی۔ پاکستان نے 8 وکٹوں پر 194 رنز بنائے۔ شعیب ملک 54 ، شرجیل خان 35، عامر یامین 29 اور شاہد آفریدی نے 16 رنز بنائے۔ جواب میں ناکام ٹیم 9 وکٹ پر 165 رنز بناسکی۔ ڈوائن اسمتھ 65 اور جوناتھن کارٹر 34 رنز بناکر نمایاں رہے۔ سہیل تنویر نے 4 ، شاہد آفریدی 3 اور وہاب ریاض نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔ واضح رہے کہ اس سے قبل پاکستان نے آسٹریلیا کو ہرایا تھا۔
اسپورٹس سے مزید