• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قذافی، نیشنل اور پنڈی اسٹیڈیمز کی اپ گریڈیشن کیلئے 12 ارب 80 کروڑ روپے مختص

کراچی(اسٹاف رپورٹر) پاکستان کرکٹ بورڈ نے آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے لئے ملک کے تین اسٹیڈیم قذافی اسٹیڈیم لاہور،نیشنل اسٹیڈیم کراچی اور پنڈی اسٹیڈیم کی اپ گریڈیشن کے لئے اپنے بجٹ میں 12 ارب80کروڑ روپے مختص کئے ہیں۔یہ تینوں اسٹیڈیمز اسٹیٹ آف دی آرٹ بن جائیں گے لاہور میں تعمیر کے کام کا آغاز ہوچکا ہے۔ہفتے کو پی سی بی بورڈ آف گورنرز کا 72واں اجلاس چیئرمین محسن نقوی کی صدارت میں لاہور میں ہوا۔پی سی بی کے مطابق اجلاس میں مالی سال25۔ 2024 کے بجٹ کے تخمینہ جات کی منظوری دی گئی۔ تین اسٹیڈیم کی اپ گریڈیش کے علاوہ ڈومیسٹک کرکٹ کے فروغ کیلئے 4 ارب 50 کروڑ روپے کے فنڈز رکھے کئے گئے ہیں پی سی بی ڈومیسٹک کرکٹ کے فروغ کیلئے 12 گراؤنڈز کی خود دیکھ بھال کرے گا۔پاکستان بھر میں 100 گراؤنڈز کے عملے اور دیکھ بھال کے لئے فنڈز بھی پی سی بی فراہم کرے گاْڈومیسٹک کرکٹ کے کھلاڑیوں کے کنٹریکٹ میں اضافے کی منظوری دی گئی ۔خواتین کرکٹ کا بجٹ پہلی بار 7 کروڑ روپے سے بڑھا کر 24 کروڑ روپے کرنے کی منظوری دی گئی۔ خواتین کرکٹرز کے سنٹرل کنٹریکٹ میں اضافے کی منظوری دی گئی۔اجلاس میں اگلے برس پاکستان میں آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کی تیاریوں کے بارے بریفنگ دی گئی ۔بورڈ آف گورنرز کے اجلاس میں قذافی سٹیڈیم ، نیشنل اسٹیڈیم کراچی اور راولپنڈی ا سٹیڈیم کی اپ گریڈیشن پراجیکٹ پر بھی بریف کیا گیا۔پی سی بی کا کہنا ہے کہ چیمپئنز ٹرافی سے قبل اسٹیڈیمز کی اپ گریڈیشن کا کام مکمل کیا جائے گا۔ محسن نقوی نے کہا کہ اسٹیڈیم کی اپ گریڈیشن سے شائقین کرکٹ کے لئے سہولتیں بہتر ہوں گی۔ ۔ ٹورنامنٹس اور میچوں کے نئے وینیوز پر کام کر رہے ہیں۔ بی او جی کو پی سی بی محسن نقوی نے ڈومیسٹک و وویمن کرکٹ کو مضبوط بنانے کے لئے کئے گئےاقدامات کے بارے آگاہ کیا۔اجلاس میں سیکرٹری بورڈ و چیف آپریٹنگ آفیسر پی سی بی سلمان نصیر اور چیف فنانشل آفیسر جاوید مرتضی نے بجٹ کے اہم خدوخال اور دیگر امورکے بارے میں بریفنگ دی ۔

اسپورٹس سے مزید