کراچی (اسٹاف رپورٹر) شہیر آفریدی بھارتی باکسرکو شکست دیکر پروفیشنل مڈل ویٹ کیٹیگری کے ایشین چیمپئن بن گئے، تھائی لینڈ کے شہر بنکاک میں ہونے والے پروفیشنل مقابلے میںپاکستانی باکسر شہیر آفریدی نے بھارتی رونت سولنکی کو شکست دے دی۔ شہیر نے تیسرے راؤنڈ میں بھارتی حریف کو ناک آؤٹ کیا۔ شہیر آفریدی اے بی ایف اور ڈبلیو بی سی ایشیا کے ٹائٹل بھی جیت چکے ہیں۔