• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسلام آباد انٹر ڈپارٹمنٹل کبڈی ایونٹ کی میزبانی کریگا

کراچی(اسٹاف رپورٹر) انٹر ڈپارٹمنٹل قومی ایشین اسٹائل کبڈی چیمپئن شپ 12 جولائی سے لیاقت جمنازیم اسلام آباد میں شروع ہوگی۔ فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل محمد سرور رانا کے مطابق چیمپئن شپ میں پاکستان آرمی، نیوی، ائیر فورس، واپڈا، ہائرایجوکیشن کمیشن، ریلویز اور پاکستان پولیس کی ٹیمیں شامل ہیں۔ فائنل میچ 14 جولائی کو کھیلا جائے گا ، اچھی کارکردگی دکھانے والے کھلاڑیوں کو قومی ٹیم میں شامل کیا جائے گا۔
اسپورٹس سے مزید