لاہور(کورٹ رپوٹر)لاہورہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن میں پیپلزلائرزفورم لاہورڈویژن کے زیراہتمام بینظیر بھٹو شہید کی سالگرہ کی تقریب ہوئی ۔صدارت پی ایل ایف ضلع لاہورکے صدرعلی عمران نقوی ایڈووکیٹ سپریم کورٹ نے کی جبکہ صدر پنجاب کامران راحیل چیمہ ،صدرلاہورڈویژن میاں شاہدعباس اورسیکرٹری راجہ عبدالجبارخان تھے،دیگرمقررین میں قمرعباس شاہ، شاہدبھٹی،چوہدری خورشید، زاہدشیرازی ودیگرشامل تھے۔