• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاہور بورڈ کاواٹرپمپ خراب عملہ پانی کیلئے ترس گیا

لاہور(خصوصی رپورٹر)سیکنڈری بورڈ لاہور کے ملازمین اورکام کیلئے آنیوالے طلبہ پانی کی بوند بوند کو ترس گئے۔ بورڈ کا واٹرپمپ خراب ہو گیا۔ کئی روز سے واٹر پمپ خراب ہونے کے باعث پورا بورڈ آفس پانی سے محروم ہے۔ سخت گرمی اور حبس کے باعث بورڈ ملازمین اور سائلین بے حال ہوگئے۔ اس بارے میں بورڈ حکام کا کہنا ہے کہ فنی خرابی دور کی جارہی ہے۔
لاہور سے مزید